السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
جماع أبواب صدقة الزرع -- باب: لا شيء في الثمار والحبوب حتى يبلغ كل صنف منها خمسة أوسق فيكون فيما بلغ منه خمسة أوسق صدقة باب: کھیتی کی زکوٰۃ کے ابواب کا جامع بیان۔ -- باب: پھلوں اور غلوں میں اس وقت تک کوئی زکوٰۃ نہیں جب تک کہ ان میں سے ہر قسم پانچ وسق کو نہ پہنچ جائے، پس جو پیداوار پانچ وسق تک پہنچ جائے تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی۔
حدیث نمبر: 7473
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَلَا بَيْنَ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ فِي الصَّدَقَةِ إِذَا لَمْ يَبْلُغْ كُلُّ وَاحِدٍ خَمْسَةَ أَوْسَاقٍ ".حافظ ثناء اللہ
ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا کہ زکاۃ لینے میں گندم اور جو کو نہ ملایا جائے اور نہ ہی کھجور اور منقیٰ کو جب ان میں سے ہر قسم پانچ وسق نہ ہو۔