حدیث نمبر: 7413
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ أَهْلَ الشَّامِ، قَالُوا لِأَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: خُذْ مِنْ خَيْلِنَا وَرَقِيقِنَا صَدَقَةً، فَأَبَى ثُمَّ كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأَبَى فَكَلَّمُوهُ أَيْضًا فَكَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: " إِنْ أَحَبُّوا فَخُذْهَا مِنْهُمْ وَارْدُدْهَا عَلَيْهِمْ وَارْزُقْ رَقِيقَهُمْ " قَالَ مَالِكٌ: أَيِ ارْدُدْهَا عَلَى فُقَرَائِهِمْ.
حافظ ثناء اللہ

سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل شام نے ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمارے گھوڑوں اور غلاموں کی بھی زکاۃ وصول کریں، تو انہوں نے انکار کر دیا، پھر انہوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خط ارسال کیا تو انہوں نے بھی انکار کر دیا اور لوگوں نے اس پر کلام کیا، انہوں نے پھر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا تو عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو لکھا کہ اگر وہ اسے دینے کو پسند کرتے ہیں تو ان سے لے کر انہیں پر لوٹا دیں اور ان کے غلاموں کو فائدہ پہنچائیں۔ مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یعنی فقیروں پر لوٹاؤ۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7413
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ أخرجه مالك»