السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
باب: لا صدقة في الخيل باب: اس بات کا بیان کہ گھوڑوں میں کوئی زکوٰۃ واجب نہیں۔
حدیث نمبر: 7412
قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: وَحَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، عَنِ ابْنِ الدَّرَاوَرْدِيِّ الْمَدَنِيِّ، عَنْ أَبِي حَزْرَةَ الْقَاصِّ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ عَنْ سَارِيَةَ الْخَلْجِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَخْرِجُوا صَدَقَاتِكُمْ فَإِنَّ اللهَ قَدْ أَرَاحَكُمْ مِنَ الْجَبْهَةِ وَالسَّجَّةِ وَالْبَجَّةِ " وَفَسَّرَهَا أَنَّهَا كَانَتْ آلِهَةً يَعْبُدُونَهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: وَهَذَا خِلَافُ مَا فِي الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ وَالتَّفْسِيرُ فِي الْحَدِيثِ وَاللهُ أَعْلَمُ أَيُّهُمَا الْمَحْفُوظُ. ⦗٢٠٠⦘ قَالَ الشَّيْخُ: أَسَانِيدُ هَذَا الْحَدِيثِ ضَعِيفَةٌ وَفِي الْأَحَادِيثِ الصَّحِيحَةِ قَبْلَهُ كِفَايَةٌ وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.حافظ ثناء اللہ
ساریہ خلجی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اپنی زکاۃ نکالو، بےشک اللہ نے تمہیں «الْجَبْهَةُ»، «السَّجَّةُ» اور «الْبَجَّةُ» سے آرام بخشا ہے۔“ بعض نے اس کی تفسیر کی ہے کہ یہ جاہلیت کے بت تھے جن کو وہ پوجا کرتے تھے۔
ابو عبید رحمہ اللہ نے کہا: یہ پہلی حدیث اور اس میں بیان کی گئی تفسیر کے خلاف ہے، اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان دونوں میں سے کون سی محفوظ ہے۔
اس حدیث کی سندیں ضعیف ہیں، اور اس سے پہلے والی صحیح احادیث کافی ہیں۔