السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: من كره نقل الموتى من أرض إلى أرض باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے مردوں کو ایک زمین (علاقے) سے دوسری زمین میں منتقل کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 7072
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: مَاتَ أَخٌ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا بِوَادِي الْحَبَشَةِ فَحُمِلَ مِنْ مَكَانِهِ فَأَتَيْنَاهَا نُعَزِّيهَا فَقَالَتْ: " مَا أَجِدُ فِي نَفْسِي أَوْ يَحْزُنُنِي فِي نَفْسِي إِلَّا أَنِّي وَدِدْتُ أَنَّهُ كَانَ دُفِنَ فِي مَكَانِهِ ".حافظ ثناء اللہ
منصور بن صفیہ اپنی والدہ سے نقل کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی حبشی کی وادی میں شہید ہو گئے، انھیں ان کی جگہ سے اٹھایا گیا، ہم ان کی تعزیت کے لیے آئے تو وہ کہنے لگیں: میں اپنے دل میں کچھ نہیں پاتی جو مجھے غمگین کرے مگر یہ کہ میں پسند کرتی تھی کہ انھیں اسی جگہ میں دفن کیا جاتا۔