السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: من كره نقل الموتى من أرض إلى أرض باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے مردوں کو ایک زمین (علاقے) سے دوسری زمین میں منتقل کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 7071
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ صُبَيْحٍ، ثنا أَبُو مُسْهِرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ رُوَيْمٍ أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ هَلَكَ بِفَحْلٍ فَقَالَ: " ادْفِنُونِي خَلْفَ النَّهْرِ "، ثُمَّ قَالَ: " ادْفِنُونِي حَيْثُ قُبِضْتُ ".حافظ ثناء اللہ
عروہ بن رویم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تیر کے ساتھ شہید ہوئے، فرمانے لگے: مجھے نہر کے پیچھے دفن کرنا۔ پھر فرمایا: جہاں میں فوت ہو جاؤں وہیں دفن کر دینا۔