السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
باب: : إذا حصر الإمام لقن باب: جب امام (قراءت میں) رک جائے تو اسے لقمہ دیا جائے
حدیث نمبر: 5791
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو دَاوُدَ: أَبُو إِسْحَاقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْحَارِثِ إِلَّا أَرْبَعَةَ أَحَادِيثَ، لَيْسَ هَذَا مِنْهَا. قَالَ الشَّيْخُ: وَالْحَارِثُ لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَرُوِيَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَا يَدُلُّ عَلَى جَوَازِ الْفَتْحِ عَلَى الْإِمَامِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جو امام کو لقمہ دینے پر دلیل ہے۔
ابو داود فرماتے ہیں: ابو اسحاق نے حارث سے صرف چار احادیث سنی ہیں، یہ ان میں سے نہیں ہے۔ اور حارث قابلِ حجت نہیں ہے۔