السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: : لا يقصر الذي يريد السفر حتى يخرج من بيوت القرية، ثم يقصر حتى يدخل أدنى بيوتها باب: سفر کا ارادہ کرنے والا قصر نہ کرے جب تک کہ وہ بستی کے گھروں سے باہر نہ نکل جائے، پھر وہ قصر کرتا رہے یہاں تک کہ بستی کے ابتدائی گھروں میں داخل ہو جائے
حدیث نمبر: 5449
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَسِيدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ وِقَاءَ بْنِ إِيَاسٍ الْأَسَدِيِّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ رَبِيعَةَ قَالَ: " خَرَجْنَا مَعَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَصَرْنَا وَنَحْنُ نَرَى الْبُيُوتَ، ثُمَّ رَجَعْنَا فَقَصَرْنَا وَنَحْنُ نَرَى الْبُيُوتَ، فَقُلْنَا لَهُ: فَقَالَ عَلِيٌّ: " نَقْصُرُ حَتَّى نَدْخُلَهَا ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی بن ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نکلے تو ہم نے (نماز) قصر کی اور ہم (ابھی) گھروں کو دیکھ رہے تھے۔ پھر جب واپس پلٹے تو (تب بھی) ہم نے قصر کی، حالانکہ ہم اپنے گھروں کو دیکھ رہے تھے۔ ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے (اس بارے میں) کہا تو انہوں نے فرمایا: ”داخل ہونے تک قصر ہی کریں گے۔“