السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: المأموم يخالف السنة في الموقف فيقف عن يسار الإمام فلا تفسد صلاته باب: مقتدی کھڑے ہونے کی جگہ میں سنت کی مخالفت کرتے ہوئے امام کے بائیں جانب کھڑا ہو جائے تو اس کی نماز فاسد نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 5173
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ قَالَ: ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِابْنِ سِيرِينَ، يَعْنِي مَا فَعَلَ ابْنُ مَسْعُودٍ، فَقَالَ ابْنُ سِيرِينَ: كَانَ الْمَسْجِدُ ضَيِّقًا.حافظ ثناء اللہ
ہشام بن حسان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن سیرین رحمہ اللہ کے سامنے بیان کیا تو وہ کہنے لگے: ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے مسجد کی تنگی کی وجہ سے ایسا کیا۔