السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: ما يؤمر به من أكل شيئا من ذلك أن يميته بالطبخ باب: ان میں سے کوئی چیز کھانے والے کو دیے گئے اس حکم کا بیان کہ وہ اسے پکا کر اس کی بو ختم کر دے۔
حدیث نمبر: 5066
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، ثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَيْسَرَةَ أَبُو حَاتِمٍ، وَكَانَ يَنْزِلُ مَكَّةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ آكِلِيهِمَا فَأَمِيتُوهُمَا طَبْخًا ".حافظ ثناء اللہ
معاویہ بن قرہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو ان دو درختوں سے کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، اگر تم نے کھانا ہی ہے تو پکا کر ان کی بو ختم کرلو۔“