السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: فضل المساجد وفضل عمارتها بالصلاة فيها وانتظار الصلاة فيها باب: مساجد کی فضیلت، ان میں نماز ادا کر کے انہیں آباد کرنے اور ان میں نماز کا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4986
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَافِظُ ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ إِمْلَاءً مِنْ كِتَابِهِ، أنبأ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّبَّاحِ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: انْتَظَرْنَا الْحَسَنَ فَرَاثَ عَلَيْنَا فَجَاءَ، وَقَالَ: دَعَانَا جِيرَانُنَا هَؤُلَاءِ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ أَنَسٌ: انْتَظَرْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَتَّى كَانَ شَطْرُ اللَّيْلِ فَبَلَغَهُ فَجَاءَ فَصَلَّى لَنَا ثُمَّ خَطَبَنَا، فَقَالَ: " أَلَا إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلُّوا وَرَقَدُوا، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ ⦗٩٣⦘ الصَّلَاةَ ". قَالَ الْحَسَنُ: " وَإِنَّ الْقَوْمَ لَنْ يَزَالُوا فِي خَيْرٍ مَا انْتَظَرُوا الْخَيْرَ ". قَالَ قُرَّةُ: هُوَ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّبَّاحِ.حافظ ثناء اللہ
قرہ بن خالد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حسن کا انتظار کیا۔ انہوں نے دیر کردی، پھر وہ آئے۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے ایک رات نبی کریم ﷺ کا انتظار کیا تو تقریباً آدھی رات ہوگئی۔ آپ ﷺ کو یہ خبر ملی تو آپ ﷺ آئے اور نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں نے نماز پڑھی اور سو گئے اور تم نماز میں رہے جتنی دیر تم نماز کا انتظار کرتے رہے۔“ حسن رحمہ اللہ کہتے ہیں: لوگ بھلائی میں رہے جتنی دیر بھلائی کا انتظار کرتے رہے۔