السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من لم يرفع صوته بالقراءة شديدا إذا كان يتأذى به من حوله باب: اس شخص کا بیان جس نے قراءت میں اپنی آواز کو بہت زیادہ بلند نہیں کیا جب اس سے اردگرد کے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہو۔
حدیث نمبر: 4703
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ الْعَدْلُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَا: أنبأ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: اعْتَكَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَسَمِعَهُمْ يَجْهَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ لَهُ، فَكَشَفَ الْمَسْتُورَةَ وَقَالَ: " أَلَا إِنَّ كُلَّكُمْ يُنَاجِي رَبَّهُ، فَلَا يُؤْذِيَنَّ بَعْضُكُمْ بَعْضًا، وَلَا يَرْفَعَنَّ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مسجد میں اعتکاف کیا۔ آپ ﷺ نے سنا کہ صحابہ بلند آواز سے قراءت کر رہے تھے اور آپ ﷺ اپنے خیمہ میں تھے، آپ ﷺ نے پردہ ہٹایا اور فرمایا: ”کیا تم اپنے رب سے سرگوشی نہیں کر رہے؟ تم ایک دوسرے کو تکلیف نہ دو اور تم ایک دوسرے سے نماز میں قراءت بلند نہ کرو۔“