السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الرخصة في ذلك في الأبنية باب: عمارتوں کے اندر ایسا کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 441
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي خِلَافَتِهِ وَعِنْدَهُ عِرَاكُ بْنُ مَالِكٍ، فَقَالَ عُمَرُ: مَا اسْتَقْبَلْتُ الْقِبْلَةَ وَلَا اسْتَدْبَرْتُهَا بِبَوْلٍ وَلَا غَائِطٍ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ عِرَاكٌ: حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُ النَّاسِ فِي ذَلِكَ أَمَرَ بِمَقْعَدَتِهِ، فَاسْتَقْبَلَ بِهَا الْقِبْلَةَ " تَابَعَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ فِي إِقَامَةِ إِسْنَادِهِ، وَرَوَاهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عِرَاكٍ، عَنْ عَائِشَةَ، وَرَوَاهُ أَبُو عَوَانَةَ، وَغَيْرُهُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِرَاكٍ، عَنْ عَائِشَةَ.حافظ ثناء اللہ
خالد بن ابو صلت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے دورِ خلافت میں ان کے پاس تھا اور ان کے پاس عراک بن مالک رحمہ اللہ بھی تھے، عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اتنے عرصہ سے میں نے پیشاب اور قضائے حاجت کرنے کے لیے نہ قبلہ کی طرف رخ کیا ہے اور نہ ہی پیٹھ۔“ عراک رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کو اس بارے میں لوگوں کی بات پہنچی تو آپ ﷺ نے اپنے ٹیک لگانے کی جگہ کو قبلہ کی طرف کرنے کا حکم دے دیا۔