حدیث نمبر: 4094
أَنْبَأَ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْجَرَّاحِيُّ بِمَرْوَ ثنا يَحْيَى بْنُ شَاسَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ السُّكَّرِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ زَمْعَةَ، أَنْبَأَ سُفْيَانُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ: رَأَيْتُ رَوْحَ بْنَ غُطَيْفٍ صَاحِبَ الدَّمِ قَدْرَ الدِّرْهَمِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ مَجْلِسًا، فَجَعَلْتُ أَسْتَحْيِي مِنْ أَصْحَابِي أَنْ يَرَوْنِي جَالِسًا مَعَهُ لِكَثْرَةِ مَا فِي حَدِيثِهِ يَعْنِي الْمَنَاكِيرَ ".
حافظ ثناء اللہ

سفیان بن عبدالملک بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب درہم کی مقدار کے برابر خون والی حدیث کے راوی روح بن غطیف کو دیکھا، میں ایک مجلس میں اس کے پاس بیٹھا تو مجھے اپنے ساتھیوں سے شرم محسوس ہونے لگی کہ وہ مجھے اس کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھ لیں گے، کیونکہ اس کی بیان کردہ احادیث میں منکر روایات کی بہتات تھی۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4094