وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا جَدِّي، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنِّي لَقِيتُ جَبْرَائِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَبَشَّرَنِي وَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يَقُولُ لَكَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَسَجَدَتُ لِلَّهِ شُكْرًا " ⦗٥١٩⦘ وَفِي الْبَابِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ وَجَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَأَبِي جُحَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِيمَا ذَكَرْنَا كِفَايَةٌ عَنْ رِوَايَةِ الضُّعَفَاءِ.عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں جبرائیل علیہ السلام سے ملا، انہوں نے مجھے بشارت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا پروردگار فرماتا ہے: جو آپ پر درود بھیجتا ہے، میں اس پر رحمت نازل کرتا ہوں اور جو آپ پر سلام بھیجتا ہے، میں اس پر سلامتی بھیجتا ہوں“، تو میں نے اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا۔
(ب) اس مسئلہ میں جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایات نقل کرتے ہیں، لیکن ہم نے جو ذکر کر دی ہیں وہ ضعیف روایات کو ذکر کرنے سے کافی ہیں۔