حدیث نمبر: 3909
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَأَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ فَسَهَا فِي رَكْعَتَيْنِ فَانْصَرَفَ، فَقَالَ لَهُ ذُو الشِّمَالَيْنِ ابْنُ عَبْدِ عَمْرٍو، وَكَانَ حَلِيفًا لِبَنِي زُهْرَةَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخُفِّفَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ؟ " قَالُوا: صَدَقَ يَا نَبِيَّ اللهِ قَالَ: فَأَتَمَّ بِهُمُ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ نَقَصَ " قَالَ الزُّهْرِيُّ: ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا فَرَغَ وَهَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ لَمْ يَسْمَعْهُمْ ذَكَرُوا لَهُ سَجْدَتَيْهِ، وَقَدْ سَجَدَهُمَا حَتَّى أُخْبِرَ بِهِ عَنْ نَفْسِهِ، وَاخْتُلِفَ عَلَى ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ وَقَدْ ثَبَتَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، ثُمَّ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَهُمَا.
حافظ ثناء اللہ

(ا) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی تو دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا، تو ذو الشمالین بن عبد عمرو، جو بنی زہرہ کا حلیف تھا، نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز میں تخفیف کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”ذوالیدین کیا کہہ رہا ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! سچ کہہ رہا ہے۔“ آپ ﷺ نے انہیں دو رکعتیں مکمل کروائیں جو رہ گئی تھیں۔
(ب) امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے فارغ ہونے کے بعد دو سجدے کیے۔
(ج) یہ حدیث اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ انہوں نے دو سجدوں کا ذکر نہیں کیا حالانکہ انہوں نے وہ دو سجدے کیے ہیں اور ان سے انہی کے بارے میں خبر دی گئی ہے۔
(د) محمد بن سیرین رحمہ اللہ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ، ابوسلمہ رحمہ اللہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے سہو کے دو سجدے کیے تھے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 3909