السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: ما روي في كيفية هذا القعود باب: اس (بیمار کے) بیٹھنے کی کیفیت کے متعلق جو مروی ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 3667
أَخْبَرَنَا الْإِمَامُ أَبُو الْفَتْحِ الْعُمَرِيُّ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الشَّرِيحِيُّ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أنبأ شُعْبَةُ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، عَنِ التَّرَبُّعِ فِي الصَّلَاةِ فَكَرِهَهُ وَقَالَ: " أَحْسَبُ ابْنَ عَبَّاسٍ كَرِهَهُ ".حافظ ثناء اللہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حکم رحمہ اللہ سے نماز میں چار زانو بیٹھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اسے مکروہ بتایا اور فرمایا: میرا خیال ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی اسے مکروہ کہا ہے۔