السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: ما روي في كيفية هذا القعود باب: اس (بیمار کے) بیٹھنے کی کیفیت کے متعلق جو مروی ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 3666
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ، ثنا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ قَالَ: " رَأَيْتُ بَكْرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يُصَلِّي مُتَرَبِّعًا وَمُتَّكِئًا " وَرُوِّينَا عَنْ مُجَاهِدٍ، وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، فِي الْمَرِيضِ يُصَلِّي مُتَرَبِّعًا وَرُوِّينَا عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَنَّهُ فَعَلَهُ وَيُذْكَرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَرِهَهُ.حافظ ثناء اللہ
(ا) حضرت حمید طویل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بکر بن عبداللہ رحمہ اللہ کو چار زانو سہارا لے کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
(ب) حضرت مجاہد رحمہ اللہ اور حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے مریض کے بارے میں منقول ہے کہ وہ چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھ لے۔
(ج) ہمیں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے بھی اسی طرح کہا ہے اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ وہ اس کو مکروہ جانتے ہیں۔