السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: ما أدرك من صلاة الإمام فهو أول صلاته باب: جو نماز امام کے ساتھ پا لی جائے وہی اس کی پہلی نماز ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 3633
قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ رُوِّينَا عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، وَالْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، وَأَبِي قِلَابَةَ، وَعَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: " مَا أَدْرَكْتَ مَعَ الْإِمَامِ فَهُوَ أَوَّلُ صَلَاتِكَ وَاقْضِ مَا سَبَقَكَ بِهِ مِنَ الْقُرْآنِ " أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، فَذَكَرَهُ قَالَ: وَثنا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، مِثْلَ قَوْلِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ هَذَا وَإِنْ كَانَ مُرْسَلًا، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَهُوَ شَاهِدٌ لِرِوَايَةِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.حافظ ثناء اللہ
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں سعید بن مسیب، عطاء بن ابی رباح، حسن بصری، محمد بن سیرین اور ابوقلابہ رحمہم اللہ سے، اور قتادہ رحمہ اللہ سے یہ روایت پہنچی ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو نماز تم امام کے ساتھ پا لو وہ تمہاری ابتدائی نماز ہے، اور قرآن (کی قراءت) میں سے جو امام تم سے پہلے پڑھ چکا ہے اسے پورا کر لو۔“ قتادہ نے سعید بن مسیب سے بھی سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے قول کی مثل نقل کیا ہے۔
یہ روایت اگرچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مرسل ہے، لیکن یہ حارث کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کے لیے شاہد ہے۔