السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: المسبوق ببعض صلاته يصنع ما يصنع الإمام، فإذا سلم الإمام قام فأتم باقي صلاته باب: مسبوق (جس کی کچھ نماز چھوٹ گئی ہو) وہی کرے جو امام کرتا ہے، پھر جب امام سلام پھیر لے تو کھڑا ہو اور اپنی بقیہ نماز پوری کرے
حدیث نمبر: 3619
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَصْرِيُّ ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ أنبأ يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ شَيْخٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَسَمِعَ خَفْقَ نَعْلَيْهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: " أَيُّكُمْ دَخَلَ؟ " قَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " وَكَيْفَ وَجَدْتَنَا؟ " قَالَ: سُجُودًا فَسَجَدَتُ قَالَ: " هَكَذَا فَافْعَلُوا إِذَا وَجَدْتُمُوهُ قَائِمًا أَوْ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا أَوْ جَالِسًا فَافْعَلُوا كَمَا تَجِدُونَهُ وَلَا تَعْتَدُّوا بِالسَّجْدَةِ إِذَا لَمْ تُدْرِكُوا الرَّكْعَةَ ".حافظ ثناء اللہ
انصار کے ایک شخص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور نبی ﷺ نماز پڑھ رہے تھے، آپ ﷺ نے ان کے قدموں کی آہٹ سنی، جب آپ ﷺ نے نماز سے سلام پھیرا تو فرمایا: ”تم میں سے کون نماز میں داخل ہوا ہے؟“ اس شخص نے کہا: میں اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم نے ہمیں کس حالت میں پایا؟“ اس نے کہا: سجدے کی حالت میں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسی طرح کیا کرو، جب تم امام کو کھڑا ہوا، رکوع کرتے، سجدہ کرتے یا بیٹھے ہوئے پاؤ تو اسی طرح کرو جس طرح تم اسے پاؤ، اگر تم نے رکوع نہ پایا ہو تو اس رکعت کو شمار نہ کرو۔“