السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: كراهية مسح الحصا وتسويته في الصلاة فإن كان لا بد فاعلا فمرة واحدة باب: نماز میں کنکریوں کو ہٹانے اور انہیں برابر کرنے کی کراہت، اور اگر ایسا کرنا ناگزیر ہو تو صرف ایک بار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3549
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: " مَسْحُ الْحَصَا وَاحِدَةٌ وَأَنْ لَا أَفْعَلَهَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مِائَةٍ نَاقَةٍ سُودِ الْحَدَقِ " وَرَوَاهُ مُجَاهِدٌ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْحِ الْحَصَا وَاحِدَةً، وَقِيلَ: عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَرُوِّينَا عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَوَّى الْحَصَى بِنَعْلَيْهِ قَبْلَ الدُّخُولِ فِي الصَّلَاةِ.حافظ ثناء اللہ
(ا) سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کنکریوں کو ہٹانا ایک بار ہی جائز ہے اور اگر میں ایک بار بھی نہ کروں تو یہ مجھے سیاہ آنکھ کی پتلی والی سو اونٹنیوں سے زیادہ محبوب ہے۔
(ب) مجاہد سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے کنکریوں کو ہٹانے کے بارے میں روایت نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”صرف ایک بار ہٹانا جائز ہے۔“
(ج) سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے ہمیں روایت بیان کی گئی کہ وہ نماز شروع کرنے سے پہلے اپنے جوتوں کے ساتھ کنکریاں برابر کر دیا کرتے تھے۔