السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: لا يجاوز بصره موضع سجوده باب: نمازی کی نگاہ اس کے سجدے کی جگہ سے آگے نہ جائے اس کا بیان
حدیث نمبر: 3541
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْمَنْصُورِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الضَّبِّيُّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا صَلَّى رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَنَزَلَتْ آيَةٌ إِنْ لَمْ تَكُنِ {الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ} [المؤمنون: ٢] " فَلَا أَدْرِي أَيَّ آيَةٍ هِيَ " فَكَانَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ يُحِبُّ أَنْ لَا يُجَاوِزَ بَصَرُهُ مُصَلَّاهُ هَذَا هُوَ الْمَحْفُوظُ مُرْسَلًا وَقَدْ رُوِيَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ هُوَ ابْنُ عَلَيَّةَ مَوْصُولًا.حافظ ثناء اللہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز پڑھ رہے ہوتے تھے تو اپنی نظروں کو آسمان کی طرف اٹھا لیتے۔ پھر ایک آیت نازل ہوئی، اگر وہ ﴿الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ [سورة المؤمنون: 2] نہیں تھی تو میں نہیں جانتا کہ وہ کون سی آیت تھی۔ ابن سیرین رحمہ اللہ یہ پسند کرتے تھے کہ نمازی کی نظر اپنی جائے نماز سے تجاوز نہ کرے۔
محفوظ یہی ہے کہ یہ مرسل ہے، اور اسماعیل بن ابراہیم (ابن علیہ) سے یہ موصولاً بھی روایت کی گئی ہے۔