السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: ما يكون سترة المصلي باب: نمازی کا سترہ کیا چیز ہو اس کا بیان
حدیث نمبر: 3464
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثنا حَرْمَلَةُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِيَسْتُرْ أَحَدُكُمْ صَلَاتَهُ وَلَوْ بِسَهْمٍ ".حافظ ثناء اللہ
حرملہ بن عبدالعزیز بن ربیع بن سبرہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے چچا نے اپنے والد (ربیع) سے اور انہوں نے اپنے دادا سیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص نماز میں سترے کا ضرور خیال رکھے، اگرچہ تیر ہی کیوں نہ ہو۔“