السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من أحدث في صلاته قبل الإحلال منها بالتسليم باب: اس شخص کا بیان جس کا سلام کے ذریعے نماز سے نکلنے سے پہلے حدث ہو گیا (وضو ٹوٹ گیا)
حدیث نمبر: 3381
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ عِيسَى بْنِ حِطَّانَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلَّامٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُعِدْ صَلَاتَهُ " وَهَذَا يُصَرِّحُ بِإِعَادَةِ الصَّلَاةِ وَبِهِ قَالَ: الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ مِنَ الصَّحَابَةِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی بن طلق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کسی شخص کی نماز کے دوران ہوا خارج ہو جائے تو وہ جا کر وضو کرے اور نماز لوٹائے۔“
یہ حدیث نماز لوٹانے کے بارے میں صریح ہے اور صحابہ میں سے سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کا بھی یہی قول تھا۔