❮
❯
حدیث نمبر: 3177
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبَانُ، ثنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فِي هَذَا الْخَبَرِ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَحَوَّلُوا عَنْ مَكَانِكُمُ الَّذِي أَصَابَتْكُمْ فِيهِ الْغَفْلَةُ " قَالَ: فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ وَصَلَّى وَهَذَا الْخَبَرُ رَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَجَمَاعَةٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ⦗٣٠٩⦘ مُرْسَلًا وَرَوَاهُ مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْقَطِعًا وَمَنْ وَصَلَهُ ثِقَةٌ، وَقَدْ ثَبَتَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مُخْتَصَرًا.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس جگہ تم غفلت کا شکار ہوئے ہو وہاں سے کوچ کرو۔“ پھر آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کا حکم دیا، انہوں نے اذان اور اقامت کہی تو آپ ﷺ نے نماز پڑھائی۔
اس روایت کو امام مالک بن انس اور ایک جماعت نے زہری سے، انہوں نے ابن مسیب سے، انہوں نے نبی ﷺ سے مرسل بیان کیا ہے، اور امام مالک نے اسے زید بن اسلم سے، انہوں نے نبی ﷺ سے منقطع بیان کیا ہے۔ جس نے اسے موصول بیان کیا ہے وہ ثقہ ہے، اور یہ روایت ایک دوسری سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مختصر طور پر ثابت ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 3177
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ اخرجه ابوداود 436»