السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: القعود على العقبين بين السجدتين باب: دونوں سجدوں کے درمیان ایڑیوں پر بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر: 2737
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا أَبُو زُهَيْرٍ مُعَاوِيَةُ بْنُ حُدَيْجٍ قَالَ: رَأَيْتُ طَاوُسًا يُقْعِي، فَقُلْتُ رَأَيْتُكَ تُقْعِي، فَقَالَ: " مَا رَأَيْتُنِي أُقْعِي وَلَكِنَّهَا الصَّلَاةُ رَأَيْتُ الْعَبَادِلَةَ الثَّلَاثَةَ يَفْعَلُونَ ذَلِكَ: عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، يَفْعَلُونَهُ " قَالَ أَبُو زُهَيْرٍ: وَقَدْ رَأَيْتُهُ يُقْعِي ".حافظ ثناء اللہ
ابوزہیر معاویہ بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے طاؤس رحمہ اللہ کو ایڑیوں پر بیٹھے دیکھا، میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ ایڑیوں پر بیٹھتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: تم نے مجھے جیسے دیکھا یہی نماز کا طریقہ ہے، میں نے عبادلہ ثلاثہ (عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن عمرو اور عبداللہ بن زبیر) رضی اللہ عنہم کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔