السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: يركع بركوع الإمام ويرفع برفعه ولا يسبقه وكذلك في السجود وغيره باب: مقتدی امام کے رکوع کرنے پر رکوع کرے اور اس کے سر اٹھانے پر سر اٹھائے اور اس سے پہل نہ کرے، اور اسی طرح سجدے وغیرہ میں بھی کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 2597
أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ أَبِي مُحَيْرِيزٍ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ، وَالسُّجُودِ فَإِنِّي قَدْ بَدُنْتُ فَمَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ حِينَ أَرْكَعُ تُدْرِكُونِي حِينَ أَرْفَعُ وَمَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ حِينَ أَسْجُدُ تُدْرِكُونِي حِينَ أَرْفَعُ " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ.حافظ ثناء اللہ
ابن محیریز رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رکوع اور سجدوں میں مجھ پر سبقت نہ لے جاؤ، کیونکہ میں عمر رسیدہ ہو چکا ہوں (کمزور ہو چکا ہوں)۔ بعض اوقات میں رکوع کے وقت تم پر سبقت لے جاتا ہوں تو تم مجھے اٹھتے وقت پا لیتے ہو اور بعض اوقات میں سجدہ کرتے وقت تم پر سبقت لے جاتا ہوں تو تم مجھے اٹھتے وقت پا لیتے ہو۔“