حدیث نمبر: 21530
قَالَ: وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا حَاصَرَ حِصْنًا فَأَتَاهُ أَحَدٌ مِنَ الْعَبِيدِ أَعْتَقَهُ، فَإِذَا أَسْلَمَ مَوْلَاهُ رَدَّ وَلَاءَهُ عَلَيْهِ. . هَذَا مُنْقَطِعٌ، وَابْنُ لَهِيعَةَ يَنْفَرِدُ بِهِ، وَاللهُ أَعْلَمُ..
حافظ ثناء اللہ

یزید بن ابی حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جب کسی قلعہ کا محاصرہ کر لیا، آپ ﷺ کے پاس غلام آتے تو آپ ﷺ انہیں آزاد کر دیتے، جب ان کا آقا اسلام قبول کر لیتا تو اس کی طرف ولاء کو واپس کر دیتے۔
(ب) عبداللہ بن مکدم ثقفی رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب طائف کے غلام آئے، پھر طائف والوں نے بھی اسلام قبول کر لیا، انہوں نے غلاموں کو واپسی کا مطالبہ کر دیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اللہ کے آزاد کردہ ہیں“ اور صرف ولاء ان کو واپس کر دی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الولاء / حدیث: 21530
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»