السنن الكبرى للبيهقي
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کا بیان
باب: : حكم المعتق نصفه. باب: اس غلام کا حکم جس کا آدھا حصہ آزاد کر دیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 21366
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا حِبَّانُ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، فِي رَجُلٍ مَاتَ وَنِصْفُهُ حُرٌّ، قَالَ: " هُوَ بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ، نِصْفٌ لِلَّذِي أَعْتَقَ، وَنِصْفٌ لِلَّذِي لَمْ يُعْتِقْ ".حافظ ثناء اللہ
ابنِ طاؤس رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی فوت ہو گیا، وہ نصف آزاد تھا تو فرمانے لگے: آدھے غلام کے احکام، باقی آزاد کے۔
(ب) جابر رحمہ اللہ، حضرت شعبی رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک غلام دو مَردوں کا تھا، ایک نے آزاد کر دیا اور دوسرے نے مکاتبت کر لی، پھر ادائیگی سے پہلے مکاتب کی وفات ہو گئی، تو فرماتے ہیں: اس کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا؛ نصف آزاد اور نصف غلام۔