السنن الكبرى للبيهقي
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کا بیان
باب: : حكم المعتق نصفه. باب: اس غلام کا حکم جس کا آدھا حصہ آزاد کر دیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 21365
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا حِبَّانُ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْعَبْدِ يُعْتَقُ نِصْفُهُ؟ قَالَ: " أَحْكَامُهُ أَحْكَامُ الْعَبِيدِ حَتَّى يُعْتَقَ كُلُّهُ ".حافظ ثناء اللہ
محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسے غلام کے بارے میں سوال کیا جس کا نصف حصہ آزاد کر دیا گیا، انہوں نے فرمایا: اس پر غلام والے احکام جاری ہوں گے یہاں تک کہ مکمل آزاد نہ ہو جائے۔