السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الدعوى والبينات— دعوی اور گواہیوں کا بیان
باب: : الولد يسلم بإسلام أحد أبويه باب: بچہ اپنے والدین میں سے کسی ایک کے اسلام لانے سے مسلمان شمار ہوگا۔
حدیث نمبر: 21290
قَالَ اللهُ جَلَّ ثَنَاؤُهُ: {وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ} [الطور: 21]..حافظ ثناء اللہ
اللہ جل ثناؤہ کا فرمان ہے: ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ﴾ ”اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی۔“ [سورة الطور: 21]...
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، وَأَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ السَّرَّاجِ قَالَا: أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: {وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ} [الطور: ٢١] قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " الْمُؤْمِنُ يَلْحَقُ بِهِ ذُرِّيَّتُهُ لِيُقِرَّ اللهُ بِهِمْ عَيْنَهُ، وَإِنْ كَانُوا دُونَهُ فِي الْعَمَلِ ".حافظ ثناء اللہ
عمرو بن مرہ کہتے ہیں: میں نے سعید بن جبیر سے اس آیت ﴿وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَاتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمْ بِاِیْمَانٍ﴾ [سورة الطور: 21] ”اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ان کی اتباع کی۔“ کے بارے میں پوچھا
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مومن کی اولاد کو اللہ ان کے ساتھ ملا دے گا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں، اگرچہ وہ عمل میں اس سے کم ہی کیوں نہ ہوں۔