السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الشهادات— گواہیوں کا بیان
باب: وجوه العلم بالشهادة باب: گواہی کا علم حاصل ہونے کے مختلف پہلوؤں (طریقوں) کا بیان۔
حدیث نمبر: 20588
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْفَقِيهُ، أنبأ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الْإِسْفرَاينِيُّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْحَذَّاءُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، حَدَّثَنِي أَبُو مُعَاوِيَةَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ النَّخَعِيُّ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ، أَوْ سَمِعْتُ رَجُلًا قَالَ لِلشَّعْبِيِّ: أَعْرِفُ نَقْشَ خَاتَمِي فِي الصَّكِ، وَلَا أَعْرِفُ الشَّهَادَةَ؟ قَالَ: " لَا تَشْهَدْ إِلَّا عَلَى مَا تَعْرِفُ، فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ يَنْقِشُونَ عَلَى الْخَوَاتِيمِ ".حافظ ثناء اللہ
ابو معاویہ عمرو بن عبداللہ بن وہب نخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے شعبی رحمہ اللہ سے کہا یا میں نے ایسے آدمی سے سنا جس نے شعبی رحمہ اللہ سے کہا: میں انگوٹھی کے نقش کو پہچانتا ہوں، لیکن شہادت کے بارے میں نہیں جانتا۔ فرمانے لگے: صرف جاننے والے آدمی کے بارے میں گواہی دو۔ بہت سارے لوگ انگوٹھی پر نقش بناتے ہیں۔