حدیث نمبر: 20328
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، سُئِلَ عَنِ الْحَرَجِ، فَقَالَ: " هَهُنَا أَحَدٌ مِنْ هُذَيْلٍ؟ "، فَقَالَ رَجُلٌ: " أَنَا "، فَقَالَ: " مَا تَعُدُّونَ الْحَرَجَ فِيكُمْ؟ "، قَالَ: " الشَّيْءُ الضَّيِّقُ "، قَالَ: " هُوَ ذَاكَ ".
حافظ ثناء اللہ

عبیداللہ بن ابی بریدہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، ان سے «حَرَج» کے بارے میں پوچھا گیا، انہوں نے فرمایا: کیا یہاں ہذیل کا کوئی آدمی ہے؟ ایک آدمی نے کہا: میں ہوں۔ کہنے لگے: تم «حَرَج» کو کس معنی میں استعمال کرتے ہو؟ اس نے کہا: تنگ چیز۔ فرمایا: ہاں یہی ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب آداب القاضي / حدیث: 20328
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»