السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النذور— نذروں کا بیان
باب: من أمر فيه بالإعادة والمشي فيما ركب، والركوب فيما مشى، حتى يأتي به كما نذره باب: جس نے اس میں اعادہ (دہرانے) کا حکم دیا، اور جو حصہ سوار ہو کر طے کیا تھا اس میں پیدل چلنے اور جو حصہ پیدل طے کیا تھا اس میں سوار ہونے کا بیان تاکہ نذر کے مطابق عمل پورا ہو جائے۔
حدیث نمبر: 20129
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا، وَأَبُو بَكْرٍ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ مُحَمَّدٌ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا مِثْلَ قَوْلِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: " وَتَنْحَرُ بَدَنَةً ".حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، ابن عمر رضی اللہ عنہما کی طرح بیان کرتے ہیں، لیکن ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ ایک اونٹ قربانی بھی کرے۔