السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان
باب: من حلف على يمين فرأى خيرا منها فليأت الذي هو خير، وليكفر عن يمينه باب: اس شخص کا بیان جس نے کوئی قسم کھائی پھر اس کے خلاف کرنے میں بہتری دیکھی، تو وہ بہتر کام کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔
حدیث نمبر: 19856
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي قَوْلِهِ {وَلَا تَجْعَلُوا اللهَ عُرْضَةً لِأَيْمَانِكُمْ} [البقرة: ٢٢٤]، قَالَ: " لَا تَعْتَلُّوا بِاللهِ، لَا يَقُولُ أَحَدُكُمْ إِنِّي آلَيْتُ أَنْ لَا أَصْلَ رَحِمًا، وَلَا أَسْعَى فِي صَلَاحٍ، وَلَا أَتَصَدَّقَ مِنْ مَالِي كَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ، وَائْتِ اللهَ الَّذِي حَلَفْتَ عَلَيْهِ "، وَهُوَ قَوْلُ قَتَادَةَ.حافظ ثناء اللہ
قتادہ رحمہ اللہ حضرت حسن رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿وَلَا تَجْعَلُوا اللَّهَ عُرْضَةً لِّأَيْمَانِكُمْ﴾ [سورة البقرة: 224] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ تم اللہ کی قسم نہ اٹھاؤ، تم میں سے کوئی یہ نہ کہے: اللہ کی قسم! میں صلہ رحمی نہ کروں گا، اصلاح نہ کروں گا، اپنے مال سے صدقہ نہ کروں گا؛ (بلکہ ایسی صورت میں) اپنی قسم کو ختم کرے اور کفارہ دے۔