حدیث نمبر: 19344
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مِهْرَانَ الدَّيْنُورِيُّ، ثنا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمِّي أَبُو رَزِينٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا كُنَّا نَذْبَحُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ذَبَائِحَ فَنَأْكُلُ مِنْهَا وَنُطْعِمُ مَنْ جَاءَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا بَأْسَ بِذَلِكَ ". قَالَ وَكِيعٌ: لَا أَدَعُهَا أَبَدًا. وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ فَقَالَ: ذَبَحْنَا فِي رَجَبٍ.
حافظ ثناء اللہ

ابو رزین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! ہم زمانہ جاہلیت میں جانور ذبح کر کے کھاتے اور آنے والوں کو بھی کھلاتے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں۔“ وکیع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں اس کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ ابو عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم رجب میں جانور ذبح کیا کرتے تھے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الضحايا / حدیث: 19344
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»