حدیث نمبر: 17377
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو يَعْلَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَهُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَمُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ فَقَالَ لَهُمَا: " بَشِّرَا، وَيَسِّرَا، وَعَلِّمَا، وَلَا تُنَفِّرَا " وَأُرَاهُ قَالَ: " وَتَطَاوَعَا " قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى رَجَعَ أَبُو مُوسَى فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لَهُمْ شَرَابًا مِنَ الْعَسَلِ يُطْبَخُ، وَالْمِزْرَ يُصْنَعُ مِنَ الشَّعِيرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مَا أَسْكَرَ عَنِ الصَّلَاةِ فَهُوَ حَرَامٌ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا بردہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا اور انہیں فرمایا: ”خوش خبری دینا اور آسانی کرنا اور علم سکھانا اور لوگوں کو نفرت نہ دلانا۔“ ایک دوسری روایت میں ہے کہ طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ لوٹے تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ان کے ہاں شہد کی شراب ہوتی ہے جسے وہ پکاتے ہیں اور مٹکے ہیں جن میں وہ جو سے شراب بناتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر وہ چیز جو نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے۔“
اس کو مسلم نے محمد بن عبادہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الأشربة والحد فيها / حدیث: 17377
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»