السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحدود— حدود کا بیان
باب: ما جاء في نفي الرقيق باب: غلاموں کو جلاوطن کرنے کے بارے میں وارد شدہ احکامات کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ " أَنَّ عَبْدًا كَانَ يَقُومُ عَلَى رَقِيقِ الْخُمُسِ، وَإِنَّهُ اسْتَكْرَهَ جَارِيَةً مِنْ ذَلِكَ الرَّقِيقِ فَوَقَعَ بِهَا، فَجَلَدَهُ عُمَرُ وَنَفَاهُ، وَلَمْ يَجْلِدِ الْوَلِيدَةَ؛ لِأَنَّهُ اسْتَكْرَهَهَا.نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک غلام خمس کے غلاموں پر کھڑا تھا کہ وہ زبردستی ان غلاموں میں سے ایک لونڈی پر واقع ہو گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے کوڑے لگائے اور ایک سال کے لیے جلا وطن کر دیا اور لونڈی کو کچھ نہ کہا؛ کیونکہ اس سے زبردستی ہوئی تھی۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی منقول ہے کہ انہوں نے ایک لونڈی کو حد لگائی اور فدک کی طرف جلا وطن کر دیا، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ ام ولد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسے حد لگے گی، جلا وطن نہیں کی جائے گی۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حد بھی لگے گی، جلا وطن بھی ہو گی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی ایسا ہی منقول ہے۔