السنن الكبرى للبيهقي
كتاب المرتد— مرتد کا بیان
باب: مال المرتد إذا مات أو قتل على الردة باب: مرتد کے مال کا بیان جب وہ حالتِ ارتداد میں طبعی موت مر جائے یا قتل کر دیا جائے۔
أَخْبَرَنَا الْقَاضِي أَبُو سَعِيدٍ الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَسْتِيُّ، قَدِمَ عَلَيْنَا حَاجًّا سَنَةَ أَرْبَعِمِائَةٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ الْبَكْرِيُّ، أنبأ ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مَنَازِلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، ثنا خَالِدُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " بَعَثَ أَبَاهُ، جَدَّ مُعَاوِيَةَ، إِلَى رَجُلٍ عَرَّسَ بِامْرَأَةِ أَبِيهِ، فَأَمَرَهُ فَضَرَبَ عُنُقَهُ وَخَمَّسَ مَالَهُ " قَالَ أَصْحَابُنَا: ضَرْبُ الرَّقَبَةِ وَتَخْمِيسُ الْمَالِ لَا يَكُونُ إِلَّا عَلَى الْمُرْتَدِّ، فَكَأَنَّهُ اسْتَحَلَّهُ مَعَ عِلْمِهِ بِتَحْرِيمِهِ، وَاللهُ أَعْلَمُ قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَقَدْ رُوِيَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَتَبَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَسْأَلُهُمَا عَنْ مِيرَاثِ الْمُرْتَدِّ، فَقَالَا: لِبَيْتِ الْمَالِ قَالَ الشَّافِعِيُّ: يَعْنِيَانِ أَنَّهُ فَيْءٌ.معاویہ بن قرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ان کے والد (یعنی معاویہ کے دادا) کو ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا جس نے اپنے والد کی بیوی سے شب زفاف منائی تھی، تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا، چنانچہ انہوں نے اس کی گردن مار دی اور اس کے مال کا خمس نکالا۔
ہمارے اصحاب کہتے ہیں: گردن مارنا اور مال کا خمس نکالنا صرف مرتد کے ساتھ ہوتا ہے، گویا اس نے اس کی حرمت جانتے ہوئے اسے حلال سمجھا، واللہ اعلم۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن عباس اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہما سے مرتد کی میراث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا: بیت المال کے لیے ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان کی مراد یہ ہے کہ وہ فے ہے۔