السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: الرجل يبتلى بالمذي أو البول باب: اس آدمی کا بیان جو کثرتِ مذی یا پیشاب (کے قطروں کی بیماری) میں مبتلا ہو
حدیث نمبر: 1672
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّوفِيُّ أنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ ثنا أَبُو يَعْلَى ثنا سُوَيْدٌ ثنا بَقِيَّةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ بِي الْبَاصُورَ وَإِنِّي أَتَوَضَّأُ فَيَسِيلُ ثُمَّ ذَكَرَ الْبَاقِي بِنَحْوِهِ. قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: هَذَا مُنْكَرٌ لَا أَعْلَمُ أَحَدًا رَوَاهُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ غَيْرُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: وَهُوَ مَجْهُولٌ لَيْسَ بِالْمَعْرُوفِ.حافظ ثناء اللہ
(الف) عبدالملک نے اسی سند سے بیان کیا ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: مجھے بواسیر ہے اور جب بھی میں وضو کرتا ہوں تو (خون) بہہ پڑتا ہے۔ باقی حدیث اسی طرح ہے۔ (ب) ابو احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ روایت منکر ہے، مجھے معلوم نہیں کہ عبدالملک بن مہران کے علاوہ کسی اور نے عمرو بن دینار سے یہ روایت نقل کی ہو۔ (ج) ابو احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ مجہول راوی ہے۔