السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: الرجل يبتلى بالمذي أو البول باب: اس آدمی کا بیان جو کثرتِ مذی یا پیشاب (کے قطروں کی بیماری) میں مبتلا ہو
حدیث نمبر: 1665
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ الْفَقِيهُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْمُفَضَّلِ الْأَسْفَاطِيُّ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ ثنا زَائِدَةُ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ ⦗٥٢٤⦘ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً وَكَانَ عِنْدِي ابْنَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ فَأَمَرْتُ رَجُلًا فَسَأَلَهُ فَقَالَ: " إِذَا وَجَدْتَ ذَلِكَ فَاغْسِلْ ذَكَرَكَ وَتَوَضَّأْ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں بہت زیادہ مذی والا تھا اور میری زوجہ نبی ﷺ کی بیٹی تھی، (اس لیے) میں نے آپ ﷺ سے (اس کے متعلق) پوچھنے سے شرم محسوس کی، میں نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے آپ ﷺ سے (مذی کے متعلق) سوال کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تو یہ پائے تو اپنی شرم گاہ کو دھو اور وضو کر۔“