السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الرضاع— رضاعت کا بیان
باب: الرضخ عند الفصال باب: دودھ چھڑانے کے وقت کچھ عطیہ یا تحفہ دینے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ مِنْ أَصْلِ سَمَاعِهِ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا بَحْرُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَابِقٍ الْخَوْلَانِيُّ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أنا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَأَخْبَرَنِيهِ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا يُذْهِبُ عَنِّي مَذَمَّةَ الرَّضَاعِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْغُرَّةُ الْعَبْدُ وَالْأَمَةُ " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا: " الْعَبْدُ أَوِ الْأَمَةُ " وَقِيلَ عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقِيلَ عَنْهُ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِيهِ، وَالصَّوَابُ الْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَهُ الْبُخَارِيُّ.حجاج بن حجاج اسلمی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہے جو مجھ سے رضاعت کی مذمت کو دور کرے؟“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سفید غلام یا سفید لونڈی۔“ اس کو اسی طرح ابو معاویہ رحمہ اللہ اور عبداللہ بن ادریس رحمہ اللہ نے ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، مگر وہ دونوں کہتے ہیں: غلام یا لونڈی۔ کہا گیا کہ عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ حجاج بن حجاج بن مالک رضی اللہ عنہما سے اور وہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں، اور کہا گیا کہ عروہ رحمہ اللہ سے وہ حجاج بن ابو حجاج سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، اور درست حجاج بن حجاج «عَنْ أَبِيهِ» ”اپنے والد سے“ ہے، اس کو امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا ہے۔