السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الرضاع— رضاعت کا بیان
باب: شهادة النساء في الرضاع باب: رضاعت کے معاملے میں عورتوں کی گواہی کا بیان۔
حدیث نمبر: 15675
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأَرْدَسْتَانِيُّ، نا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِيُّ، أنا سُفْيَانُ الْجَوْهَرِيُّ، نا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، نا سُفْيَانُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، أَنَّ رَجُلًا وَامْرَأَتَهُ أَتَيَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَجَاءَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: إِنِّي أَرْضَعْتُكُمَا فَأَبَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنْ يَأْخُذَ بِقَوْلِهَا فَقَالَ: " دُونَكَ امْرَأَتَكَ " هَذَا مُرْسَلٌ وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ.حافظ ثناء اللہ
زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی اور اس کی بیوی دونوں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ایک عورت آئی، اس نے کہا: میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس کے قول کو قبول کرنے سے انکار کیا اور فرمایا: تیری عورت تیرے لیے ہے۔
یہ مرسل ہے اور دوسری سند سے روایت کی گئی ہے۔