السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الرضاع— رضاعت کا بیان
باب: شهادة النساء في الرضاع باب: رضاعت کے معاملے میں عورتوں کی گواہی کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِيمٍ الْقَنْطَرِيُّ، نا أَبُو قِلَابَةَ، نا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ حَمْدَانَ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ، أَوْ سَمِعْتُهُ مِنْهُ أَنَّهُ تَزَوَّجَ أُمَّ يَحْيَى بِنْتَ أَبِي أَهَابٍ فَجَاءَتْ أَمَةٌ سَوْدَاءٌ فَقَالَتْ: قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْرَضَ عَنِّي فَتَنَحَّيْتُ ثُمَّ ذَكَرْتُهُ لَهُ فَقَالَ: " كَيْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّهَا قَدْ أَرْضَعَتْكُمَا " فَنَهَاهُ عَنْهَا لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ يَحْيَى هَكَذَا مُدْرَجًا.ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مجھے عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی یا میں نے ان سے سنا کہ انہوں نے ام یحییٰ بنت ابی اہاب رضی اللہ عنہا سے شادی کی۔ ایک سیاہ لونڈی آئی، اس نے کہا: ”میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔“ میں نے یہ رسول اللہ ﷺ سے ذکر کیا۔ آپ ﷺ نے مجھ سے اعراض فرمایا۔ میں (آپ ﷺ کے سامنے) دوسری طرف سے آیا اور اس کا ذکر کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اب کیسے ہو سکتا ہے جبکہ وہ گمان کرتی ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے؟“ آپ ﷺ نے انہیں اس سے روک دیا۔
یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ کو امام بخاری رحمہ اللہ نے ابو عاصم اور علی بن عبداللہ سے، یحییٰ سے اسی طرح صحیح میں مدرج روایت کیا ہے۔