السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الإيلاء— ایلاء کا بیان
باب: الرجل يحلف لا يطأ امرأته أقل من أربعة أشهر باب: اس شخص کا بیان جو چار ماہ سے کم مدت کے لیے اپنی بیوی سے ہم بستری نہ کرنے کی قسم کھائے۔
حدیث نمبر: 15236
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِيُّ، نا الْأُوَيْسِيُّ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: آلَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ وَكَانَتِ انْفَكَّتْ رِجْلُهُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ آلَيْتَ شَهْرًا قَالَ: فَقَالَ: " إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأُوَيْسِيِّ.حافظ ثناء اللہ
حمید، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں سے ایلا کیا اور آپ ﷺ کا پاؤں ٹوٹ گیا تو آپ ﷺ نے ٢٩ راتیں بالا خانے میں قیام کیا، پھر نیچے آئے۔ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ نے تو ایک مہینہ کی قسم کھائی تھی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مہینہ کبھی ٢٩ دن کا بھی ہوتا ہے۔“