السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الغسل من غسل الميت باب: میت کو غسل دینے کی وجہ سے غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1473
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: مَا تَقُولِينَ فِي الْعِرَاكِ؟ قَالَتِ: " الْحَيْضَ تَعْنُونَ؟ " قُلْنَا: نَعَمْ قَالَتْ: " سَمُّوهُ كَمَا سَمَّاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ ".حافظ ثناء اللہ
یزید بن بابنوس فرماتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: آپ «الْعِرَاكِ» ”عراک“ کے متعلق کیا فرماتی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”تم حیض مراد لیتے ہو؟“ ہم نے کہا: جی ہاں، انہوں نے کہا: ”اس کو وہی نام دو جو اللہ نے دیا ہے۔“