السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الغسل من غسل الميت باب: میت کو غسل دینے کی وجہ سے غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1472
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ: " سُبْحَانَ اللهِ أَمْوَاتُ الْمُؤْمِنِينَ أَنْجَاسٌ وَهَلْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ أَخَذَ عُودًا فَحَمَلَهُ ".حافظ ثناء اللہ
محمد بن ابراہیم سے روایت ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے!“ کیا مومنوں کی میتیں ناپاک ہیں؟! یہ تو ایسے ہے جیسے ایک آدمی نے لکڑی پکڑی اور اس کو اٹھا لیا (یعنی مردے ناپاک نہیں ہیں)۔