السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
باب: من قال من أغلق بابا أو أرخى سترا فقد وجب الصداق وما روي في معناه باب: اس شخص کا قول جس نے کہا کہ ”جس نے دروازہ بند کر لیا یا پردہ گرا دیا تو مہر واجب ہو گیا“ اور اس معنی میں وارد ہونے والی دیگر روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 14485
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خُمَيْرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ " فِي رَجُلٍ يَخْلُو بِالْمَرْأَةِ فَيَقُولُ: لَمْ أَمَسَّهَا وَتَقُولُ قَدْ مَسَّنِي قَالَ: الْقَوْلُ قَوْلُهَا ".حافظ ثناء اللہ
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ایک شخص کے بارے میں نقل فرماتے ہیں جس نے عورت سے خلوت اختیار کی، لیکن مجامعت نہ کی اور عورت نے کہا: اس نے مجامعت کی ہے، فرماتے ہیں: بات عورت کی مانی جائے گی۔