السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
باب: من قال الذي بيده عقدة النكاح الولي باب: اس شخص کا قول جس نے کہا کہ ”جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے“ اس سے مراد ولی ہے۔
حدیث نمبر: 14460
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو مَنْصُورٍ الْهَرَوِيّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: " أَمَرَ اللهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى بِالْعَفْوِ وَأَذِنَ فِيهَا، فَإِنْ عَفَتْ جَازَ عَفْوُهَا وَإِنْ شَحَّتْ وَعَفَا وَلِيُّهَا جَازَ عَفْوُهُ ".حافظ ثناء اللہ
عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا: وہ عورت معاف کرے یا اجازت دے، اگر معاف کرے تب بھی جائز ہے، اگر بخیلی کرے اور اس کا ولی معاف کر دے تب بھی جائز ہے۔
(ب) پہلا قول زیادہ صحیح ہے: ﴿أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾ [سورة البقرة: 237]