السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
باب: من قال الذي بيده عقدة النكاح الزوج من باب عفو المهر باب: مہر معاف کرنے کے حوالے سے اس شخص کا قول جس نے کہا کہ ”جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے“ اس سے مراد شوہر ہے۔
حدیث نمبر: 14454
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ غَيْلَانَ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، ⦗٤١١⦘ عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ قَالَ: هُوَ الزَّوْجُ إِنْ شَاءَ أَتَمَّ لَهَا صَدَاقَهَا. وَكَذَلِكَ قَالَ نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ وَطَاوُسٌ وَمُجَاهِدٌ وَالشَّعْبِيُّ وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ وَعَلْقَمَةُ وَالْحَسَنُ هُوَ الْوَلِيُّ وَرُوِيَ عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَلِيُّ عَقْدِ النِّكَاحِ الزَّوْجُ " وَهَذَا غَيْرُ مَحْفُوظٍ وَابْنُ لَهِيعَةَ غَيْرُ مُحْتَجٍّ بِهِ وَاللهُ أَعْلَمُ.حافظ ثناء اللہ
شعبی رحمہ اللہ، قاضی شریح رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ (اس سے مراد) خاوند ہے، اگر چاہے تو مکمل حق مہر ادا کر دے۔ نافع بن جبیر، محمد بن کعب، طاؤس، مجاہد، شعبی اور سعید بن جبیر رحمہم اللہ نے بھی یہی کہا ہے۔
(ب) ابراہیم رحمہ اللہ، علقمہ رحمہ اللہ اور حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ ولی ہے۔
(ج) سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”نکاح کی گرہ کا ولی خاوند ہوتا ہے۔“
یہ روایت محفوظ نہیں ہے اور ابن لہیعہ قابلِ حجت نہیں ہے۔