السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
باب: الشروط في النكاح باب: نکاح میں شرائط عائد کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 14441
وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَشْتَرِطُ عَلَى زَوْجِهَا أَنَّهُ لَا يَخْرُجُ بِهَا مِنْ بَلَدِهَا قَالَ: فَقَالَ سَعِيدٌ: " يَخْرُجُ بِهَا إِنْ شَاءَ " وَرُوِّينَا عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَشَرَطَ لَهَا دَارَهَا، فَقَالَ: " زَوْجُهَا دَارُهَا "، وَرُوِّينَا عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: " أَرَى أَنْ يُوفِيَ لَهَا بِشَرْطِهَا "، وَقَوْلُ الْجَمَاعَةِ أَوْلَى.حافظ ثناء اللہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ جو عورت اپنے خاوند کے لیے شرط لگا دیتی ہے کہ وہ اسے اس شہر سے باہر لے کر نہ جائے گا تو سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو لے جا سکتا ہے۔
(ب) شعبی رحمہ اللہ اس مرد کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے اپنی بیوی پر گھر رہنے کی شرط لگا دی تو وہ فرماتے ہیں کہ اس کا خاوند ہی اس کا گھر ہے۔
(ج) سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت کی شرط کو پورا کیا جائے گا۔